فیصل آباد میں سیب کی قیمتیں کم نہ کرنے پر پھل فروش قتل
- 21, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں قیمت نہ کم کرنے پر پھل فروش کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے پھل فروش شعیب کو سیب کی قیمت کم کرنے کا کہا اور ایسا نہ کرنے پر جھگڑا شروع کر دیا۔
اس دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کردی اور گولی لگنے سے شعیب شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔لاش کو پوسٹ مارٹم ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
خاص خبریں
-
پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار، سزا اور بھاری جرمانے کا اعلان
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی 78 صدارتی کارروائیاں منسوخ کر دیں
-
ہم آپ کو شرمندہ کرتے کرتے تھک گئے ہیں، عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈا پور پر برس پڑے
-
عمران خان نے صاف کہہ دیا کہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے، کیسز کا خود سامنا کریں گے، علیمہ خان
تازہ ترین

تبصرے