وفاقی حکومت کا 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان
- 21, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے جنگ گروپ کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کو چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور چیئرمین پی سی بی نے ایونٹ کی میزبانی کے معاملے پر ٹھوس مذاکرات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کے دور کا آغاز ہوا اور 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر کوئی سنسر شپ نہیں، سب کو کھل کر بات کرنے کی آزادی ہے، معاشی استحکام آرہا ہے، سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ برس 8 فروری کو عام انتخابات ہوئے تھے اور رواں برس 8 فروری کو اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف نے بھی یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے