میٹرک کے طلباء کے لیے بڑی خبر، مضامین تبدیل کر دیے گئے
- 21, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں میٹرک کے طلباء کے لیے اہم خبر آ گئی ہے۔میٹرک اب صرف سائنس اور آرٹس کے ساتھ نہیں ہوگا۔ پنجاب حکومت نے میٹرک میں مختلف مضامین کا اضافہ کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق اب میٹرک ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس کے مضامین کے ساتھ کیا جا سکے گا۔ پنجاب میں میٹرک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، انٹرپرینیورشپ اور فیشن ڈیزائننگ کو بھی شامل کیا جائے گا۔نئے کورسز کے نمبر 100 سے 150 کے درمیان ہوں گے۔ طلباء نویں جماعت کے آغاز میں میٹرک کے مضامین کا انتخاب کریں گے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کورسز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے میٹرک صرف سائنس اور آرٹس کے ساتھ ہوتا تھا لیکن اب اس سال سے مزید گروپس کے ساتھ میٹرک کرایا جا سکے گا۔
سندھ اسمبلی نے انٹر بورڈ کراچی کے متنازع نتائج پر 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی سمیت دیگر اراکین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
کمیٹی انٹر بورڈ امتحانات کے نتائج کے تنازع کی تحقیقات کرے گی۔وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔اپوزیشن لیڈر علی خورشید کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہری طلباء کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے، تعلیمی حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے