عمران خان نے صاف کہہ دیا کہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے، کیسز کا خود سامنا کریں گے، علیمہ خان

علیمہ خان

نیوز ٹوڈے :  سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے، اپنے کیسز کا خود سامنا کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی نے کمیٹی سے دو مطالبات پر بات کرنے کا کہا، سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا کہ بے گناہوں کو رہا کیا جائے، وہ خود 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ہائی کورٹ میں لے جانا چاہتے تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+