ہم آپ کو شرمندہ کرتے کرتے تھک گئے ہیں، عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈا پور پر برس پڑے
- 21, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کو شرمندہ کرتے کرتے تھک گئے ہیں، آپ جنگلی جانور ہیں آپ کو جانور ہی رہنا چاہیے۔مریم نواز سے متعلق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ ایک صوبے کی چیف ایگزیکٹو ہیں، کبھی کبھی انسانوں کی طرح بات کرنی چاہیے، آپ اپنے بدتمیز لیڈر کی طرح ہیں۔ .
انہوں نے کہا کہ آپ کے خاندان کی خواتین شاید میک اپ اور زیورات کے بغیر تقریبات میں شرکت کرتی ہوں، مجھے آپ کے خاندان کی خواتین پر افسوس ہے جو آپ جیسے بے شرم اور بے لگام گھوڑے کو برداشت کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین پختونوں کی عزت پر سیاہ دھبہ ہیں، ہمیں لیکچر دیا جاتا ہے کہ پختون قابل فخر قوم ہیں اور اپنی بہنوں بیٹیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لیکن علی امین پختونوں کی عزت پر ایک سیاہ داغ ہیں۔ پختون خواتین کے لیے بھی شرم اور ندامت کی عملی مثال۔
وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ کارکردگی میں مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکتے وہ اپنی گندی زبان سے ان کا نام بھی نہ لیں، آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تو ان کے گلے سے زبانیں نکال لیں گے۔ .
تبصرے