ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی 78 صدارتی کارروائیاں منسوخ کر دیں

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معاف کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے، صدر ٹرمپ نے وفاقی ملازمین کی بھرتی منجمد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے، ٹرمپ نے وفاقی ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی سہولت بھی ختم کر دی۔

انہوں نے پیرس موسمیاتی معاہدے سے دستبرداری کے حکم پر دستخط کیے اور مصنوعی ذہانت کی پالیسی سے متعلق بائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈر کو بھی منسوخ کر دیا، صدر ٹرمپ نے بائیڈن کا 2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کے ہدف کو 50 فیصد تک بڑھانے کا حکم بھی منسوخ کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے آزادی اظہار اور سنسر شپ کو ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈرز کو بھی منسوخ کر دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+