پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار، سزا اور بھاری جرمانے کا اعلان

پتنگ بازی

نیوز ٹوڈے :   محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ صوبے میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر کم از کم 3 سے 7 سال قید کی سزا ہو گی جب کہ پتنگوں کی تیاری اور فروخت پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہو گا۔

ترجمان کے مطابق پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون ڈوریوں، تیز مانجھے سمیت تمام دھاگوں پر ہوگا جب کہ پتنگ بازی کرنے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پتنگ بنانے والوں اور ٹرانسپورٹرز کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی، اس کے علاوہ پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار جرمانہ اوردوسری بار ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر پابندی ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کر لیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+