ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے اپنی اپنی کرپٹو کرنسیز لانچ کیں

کرپٹو کرنسیز

نیوز ٹوڈے :   خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اتوار کو سوشل پلیٹ فارم X پر کہا کہ "آفیشل میلانیا میم لائیو ہے! اب آپ MELANIA$ خرید سکتے ہیں۔یہ اعلان نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی کریپٹو کرنسی ٹرمپ ڈالر کے آغاز کے بعد سامنے آیا ہے۔ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے جب سے ان دونوں نے اپنی اپنی کرپٹو کرنسیوں کو شروع کیا ہے۔

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کی بطور امریکی صدر حلف برداری کے موقع پر انھیں کی طرح اپنا ڈیجیٹل سکہ لانچ کیا ہے۔چند روز قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی Trump$ کے نام سے جاری کی تھی۔

دونوں ہی کوائن کی قدر میں اضافہ ہوا ہے لیکن ان کی ٹریڈ میں خاصا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ آفیشل میلانیا میم کی ویب سائیٹ کے مطابق یہ کرپٹو ایسٹ ہے اور ڈیجیٹل ٹرانزیشن کا ریکارڈ رکھنے والی کمپنی سولانا بلاک چین نے اسے بنایا ہے اور ٹریک کر رہی ہے۔کوائن مارکیٹ کیپ نامی ایک ویب سائٹ کے مطابق Trump کی کل مارکیٹ ویلیو 12 ارب ڈالر ہے جبکہ Melania کی مارکیٹ ویلیو 1.7 ارب ڈالر ہے۔اور Trump دونوں Melania$ کی ویب سائیٹس پر موجود انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ان کا مقصد اور استعمال سرمایہ کاری اور سکیورٹی کے لیے نہیں ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+