گوادر ایئرپورٹ پر محاذ آرائی کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم

نیوز ٹوڈے :   وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر پورٹ پر محاذ آرائی کو پاکستان دشمنی قرار دے دیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں کافی خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، پاکستان غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا خوش آئند ہے، چین نے اس منصوبے میں 230 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، گوادر پورٹ کو ناکام بنانے کے لیے قتل و غارت، تباہی اور محاذ آرائی ملک دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کوششیں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز ہمارے مستقبل اور امن کے لیے بڑی قربانیاں دے رہی ہیں، پوری قوم کو ان قربانیوں کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+