چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے ایک بار پھر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی، اس بار کیا حربہ اپنایا؟

چیمپئنز ٹرافی

نیوز ٹوڈے :   آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا منظور شدہ لوگو شرٹ پر لگانے کے معاملے پر بھارت ایک اور تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔چیمپئنز ٹرافی پر تمام ٹیموں کے لیے آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو لگانا لازمی ہے تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کی کٹ پر پاکستان کا نام نہیں لکھا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے منظور شدہ لوگو پر روایتی طور پر میزبان کے طور پر پاکستان کا نام لکھا جاتا ہے تاہم بھارتی میڈیا شکایت اور ایک بار پھر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ بھارت نے شرٹ پر پاکستان کا نام لکھنے سے انکار کر دیا ہے اور پی سی بی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اس پر بھارتی میڈیا کے ان اقدامات نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے کہ کیا بھارت ایک بار پھر تنازعہ کھڑا کرنا چاہتا ہے؟ کیا آئی سی سی اپنے قوانین نافذ کرے گی یا بھارت پاکستان کا نام نہ لکھ کر آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کرے گا؟

آئی سی سی قوانین کے مطابق تمام ٹیموں کے لیے آئی سی سی سے منظور شدہ لوگو استعمال کرنا لازمی ہے۔ تمام ٹیمیں منظوری کے لیے آئی سی سی کو پلیئنگ اور ٹریننگ کٹس بھیجتی ہیں۔ لوگو درست طریقے سے استعمال نہ ہونے کی صورت میں آئی سی سی فوری طور پر کٹ کو مسترد کر دیتی ہے۔ لوگو کو درست طریقے سے استعمال کرنے میں ناکامی لباس اور آلات کے ضوابط کی خلاف ورزی ہوگی۔

ایشیا کپ تنازع

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایشیا کپ کے موقع پر بھارت نے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے لوگو پر میزبان ملک کا نام شامل نہ کرنے کی منظوری دی تھی۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+