وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
- 21, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن نے ایوان کو مچھلی منڈی میں تبدیل کر دیا۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی آمد پر اپوزیشن نے شدید احتجاج شروع کردیا۔
اپوزیشن ارکان نے وزیراعظم کے ایوان میں پہنچتے ہی نہ صرف احتجاج کیا بلکہ نعرے بازی بھی کی جس کے جواب میں حکومتی ارکان نے ’’شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے۔اجلاس میں آسیہ ناز نے ایک نوٹس پیش کیا جس میں اپوزیشن کے شور شرابے کے درمیان مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان صنفی فرق کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔
توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس فرق کو پر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حکومت اس سلسلے میں مکمل تعاون کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ووٹرز کے صنفی فرق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ نادرا اور دیگر ادارے بھی کام کر رہے ہیں، یہ صنفی فرق کم ہو رہا ہے اور اب 7 فیصد پر آ گیا ہے۔
تبصرے