پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی بزنس فنانس سکیم کا آغاز
- 21, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی بزنس فنانس اسکیم کا آغاز کردیا۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آسان بزنس اسکیم کے لیے 84 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آسان بزنس کارڈ اسکیم کے لیے 48 ارب روپے سے زائد مختص کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آسان بزنس فنانس سکیم کے تحت 36 ارب سے زائد کے بلاسود قرضے دستیاب ہوں گے، آسن بزنس فنانس سکیم میں 10 لاکھ سے 30 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ، آسن بزنس فنانس اسکیم کے تحت، قرض کی ادائیگی 5 سال کی آسان اقساط میں کی جائے گی۔
تبصرے