غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد مغربی کنارے میں صیہونی فوج کا آپریشن شروع

صیہونی فوج کا آپریشن

نیوز ٹوڈے :  جنگ بندی معاہدے کے بعد غزہ میں حملے روکتے ہی صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن شروع کر دیا 9 مزید فلسطینی شہید ہو گۓ - حملے رکتے ہی صیہونی فوج کے "حنین شہر" میں آپریشن کے دوارن فائرنگ سے 9 فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہو گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل کے بعد صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن کیا جس صیہونی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی شہید اور 40زخمی ہو گۓ -

مغربی کنارے میں غیر قانونی رہائش پذیر اسرائیلی آباد کاروں نے بھی فلسطینیوں کے مال اسباب پر حملے شروع کر دیے ـ اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) کا کہنا ہے کہ حنین شہر کو شدت پسندوں کی نئی آماجگاہ نہیں بننے دیا جائے گا - دوسری طرف حماس رہنما ( زبیر جبارین) کا کہنا ہے کہ غزہ کی طرح ہی مغربی کنارے پر بھی اسرائیل کو ناکوں چنے چبوائیں گے - غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تیسرے دن بھی تباہ حال بے گھر فلسطینی اپنے علاقوں کی طرف واپس جا رہے ہیں -امدادی سامان اور ایندھن کے ٹرک بھی دھڑا دھڑ آ رہے ہیں ـ صیہونی فوج کے فضائی حملوں سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے مزید 72 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+