ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی کرسی سنبھالتے ہی امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کا حکم جاری کر دیا
- 22, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے نکالنے کا اعلان کر دیا ـ "بلوم برگ" کی رپورٹ کے مطابق بھارت ، امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اپنے 18 ہزار بھارتیوں کو امریکہ سے واپس بلا لے گا ـ کیونکہ بھارت نہیں چاہتا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ ہو بلکہ بھارت امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ـ بلوم برگ کے مطابق امریکہ اور بھارت نے مل کر 18 ہزار غیر قانونی بھارتیوں کی شناخت کر لی ہے ـ امریکہ میں موجود غیر قانونی تارکین بھارتیوں کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے ـ
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1 ہزار 660 افغان مہاجرین کی بھی امریکہ منتقلی کے منصوبے کو کینسلکر دیا ہے ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکہ کا پناہ گزین پروگرام ختم کر دیا گیا ہے ـ امریکی صدر نے افغان پناہ گزین منصوبہ 4 مہینے کیلیے بند کر دیا ہے ـ ان معطل شدہ افغانوں میں امریکی فوجیوں کے خاندان بھی شامل ہیں ـ ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کے آنے سے مقامی وسائل میں کمی ہوتی ہے ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھتے ہی سب سے پہلے امریکہ کی جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا ـ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت دنیا بھر کی مہنگی مہمات کرتی رہی لیکن امریکہ کے داخلی مسائل حل نہیں کر سکی اب میں اور میری انتظامیہ امریکہ کی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ـ
تبصرے