قطر کی ثالثی میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ شروع
- 22, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہو گیا ـ2 امریکی قیدیوں کے بدلے ایک افغان لڑاکے کو رہا کیا جاۓ گا - افغان طالبان نے امریکہ کے ساتھ یرغمالیوں کے تابدلے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے - افغاانستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکی جیل میں قید افغانستان کا لڑاکا (خان محمد) امریکی قیدیوں کی رہائی کے بدلےافغانستان پہنچ چکا ہے -
خان محمد پچھلے 20 سال سے امریکی جیل میں قید کاٹ رہا تھا ـ اسے دہشت گردی اور منشیات فروخت کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی تھی - افغان وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا عمل قطر کی ثالثی میں شرو ع ہوا ـ افغانستان کی وزارت خارجہ نے خان محمد کے بدلے رہا کیے جانے والے امریکی قیدیوں کی تعداد نہیں بتائی ـ البتہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان قیدی کے بدلے 2 امریکی قیدی (رائن کوربیٹ اور ولیم میک کینٹی) کو رہا کیا گیا -
تبصرے