امریکہ کی 2 ریاستوں نے ٹرمپ کے ایگزٰیکٹو آرڈرز کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا
- 22, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کے ایگزیکٹو آرڈر کو 2 ریاستوں نے چیلنج کر دیا ـ (اییریزونا اور نیو جرسی) کے اٹارنی جنرلز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ـ نۓ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا صدارتی عہدہ سنبھالتے ہی سابقہ امریکی صدر جوبائیڈن کے کئی احکام اور اقدامات کو ختم کر دیا تھا - امریکہ کی کئی ریاستوں اور شہری حقوق کے گروہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نۓ حکم نامے کے خالف پہلا مقدمہ درج کرا دیا ـ نیو جرسی کے اٹارنی جنرل (میتھیو پلیکٹن) نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ اس طرح کے آرڈرز پیدائشی شہریت کے حق کو واپس لینے کے حکم کو عدالت میں چیلنج کرنے کیلیے جا رہے ہیں ـ
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صدر کو بادشاہت کے طور پر ملک کے معاملات چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ـ پیدائشی شہریت کا حق اس ملک کے بانیوں کی جانب سے ملا تھا ـ نیو جرسی کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ امریکی آئین ملک میں پیدا ہونے والے تمام بچوں کو شہریت کا حق دیتا ہے ـ امریکہ کا ہر دوسرا شخص کسی نہ کسی طرح امیگرنٹ نسل سے ہے ـ نیو جرسی کے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ قانون کی بالادستی کیلیے کھڑا ہوا جائے - یہ ہماری سیاسی جنگ نہیں بلکہ قانون کی بالا دستی کیلیے جنگ ہے ـ
تبصرے