پیوٹن یوکرین کے معاملے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو روس پر پابندیاں لگا سکتا ہوں: ٹرمپ
- 22, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر روسی صدر پیوٹن یوکرین کے معاملے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو میں روس پر پابندیاں لگا سکتا ہوں جب کہ انہوں نے چینی صدر سے یوکرین کے مسئلے کے حل میں مدد کا بھی کہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو یوکرین کے معاملے پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔ اگر پیوٹن مذاکرات کی میز پر نہیں آئے تو میں روس پر پابندیاں لگا سکتا ہوں۔
ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کو یوکرین پر زیادہ خرچ کرنا چاہیے، اور چینی صدر سے یوکرین کے مسئلے کے حل میں مدد کرنے کو بھی کہا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ یکم فروری سے چین پر 10 فیصد ٹیرف لگانے پر غور کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے 500 بلین ڈالر کے Stargate AI پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ OpenAI، SoftBank، Oracle AI میں 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جس سے 100,000 ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایلون مسک کا ٹک ٹاک خریدنے کے لیے تیار ہیں، میں نے ٹک ٹاک کے مالکان سے ملاقات کی ہے، سوچ رہا ہوں کہ کسی سے کہوں کہ ٹک ٹاک خرید کر آدھا امریکا کو دے دے۔
تبصرے