مارکو روبیو کے امریکی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالتے ہی محکمہ خارجہ کے کئی اہلکار مستعفی ہو گئے
- 22, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی محکمہ خارجہ میں بڑی تعداد میں عہدیداروں نے استعفیٰ دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھال لیا ہے جس کے بعد امریکا میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اور نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ٹرمپ کی ٹیم نے محکمہ خارجہ کے کئی افسران اور دنیا بھر میں تعینات کچھ سفیروں کے استعفے طلب کیے تھے۔
علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی، ان 4 ممالک کو چین کے خلاف اتحاد تصور کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ چین امریکا کے لیے سب سے خطرناک دشمن ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
تبصرے