امریکی ریاستیں پیدائشی حق شہریت منسوخ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف سخت کھڑی ہیں
- 22, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : 18 امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ کی پیدائشی شہریت منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹس نے بھی صدارتی حکم کے خلاف محاذ بنا لیا ہے۔
ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے خلاف ڈٹے رہے اور کہتے ہیں کہ ٹرمپ نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلومبرگ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم 18 ہزار بھارتیوں کو واپس بلائے گا، بھارت ٹرمپ حکومت کے ساتھ تجارتی جنگ سے بچنا اور تعلقات بہتر کرنا چاہتا ہے۔
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ بھارت اور امریکی انتظامیہ نے 18 ہزار غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی نشاندہی کی ہے، امریکا میں بھارتی تارکین وطن کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔دوسری جانب ٹرمپ حکومت نے 1660 افغان باشندوں کو امریکا منتقل کرنے کا منصوبہ معطل کر دیا ہے۔
تبصرے