جی سی یونیورسٹی لاہور میں ایم فل کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

مبینہ اجتماعی زیادتی

نیوز ٹوڈے :   لاہور میں گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ ایم فل کی طالبہ نے تین لڑکوں پر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی شکایت پر درج کی گئی ایف آئی آر میں گینگ ریپ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جب کہ مقدمے کی درخواست 21 جنوری کو دی گئی۔

طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر اس سے دوستی کی، اسے ناشتہ کرنے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا اور وہاں سے اسے سندر کی ایک پرائیویٹ سوسائٹی میں لے گیا جہاں ملزم اور اس کے دو ساتھیوں نے اس کے ساتھ عصمت دری کی اور زیادتی بھی کی۔ 

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہینڈ بیگ میں رکھی اس کی بہن کی چیک بک سے دو چیک بھی لیے۔ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر راز فاش کیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+