چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی سکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے
- 22, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے، اوپنر صائم ایوب کی فٹنس پر سوالیہ نشان باقی ہے۔ پاکستان ٹیم کو 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہوم گراؤنڈ پر سہ فریقی سیریز بھی کھیلنی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرار ہے اور اسی وجہ سے ان کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اگر صائم ایوب کا فیصلہ ہوتا ہے تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم ہوگی۔
سلیکٹرز نے صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں متبادل کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں فخر زمان کی شمولیت یقینی ہے جب کہ امام الحق اور حسیب اللہ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم عبداللہ شفیق اور عثمان خان کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، عرفان خان، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے اپنے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جب کہ پاکستان نے صرف ابتدائی سکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوائے ہیں۔حتمی سکواڈ کا اعلان 11 فروری تک کرنا ہوگا، سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے