یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز

  نیوز ٹوڈے :  وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے اور جائیداد کو حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان میں سیکرٹری برائے نجکاری اور سیکرٹری برائے بی آئی ایس پی بھی شامل ہیں۔

 وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے ٹی او آرز کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ کمیٹی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کو فوری طور پر بند کرنے کا طریقہ کار طے کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کارپوریشن کی جائیدادوں، اثاثوں کے تحفظ اور دیکھ بھال کے انتظامات کا تعین کرے گی۔ کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کرنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لے گی۔

اس کے علاوہ دیگر سرکاری اداروں میں ملازمین کے انضمام کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کے ساتھ مربوط حکمت عملی بنائی جائے گی، وزارت صنعت و پیداوار کمیٹی کو سیکٹرل سپورٹ فراہم کرے گی، کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+