زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
- 22, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین میں پاکستانی طلباء کی جدید زرعی تربیت کے تمام اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت چین جانے والے طلبہ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف نے کہا کہ بہت جلد طلبہ کی پہلی کھیپ زرعی شعبے کی جدید تربیت کے لیے چین روانہ ہوگی، جس کے تمام اخراجات وہ اٹھائیں گے۔ حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے زرعی شعبے میں تربیت کے لیے بھیجے گئے طلبہ کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ چین جانے والے ان طلباء میں بلوچستان کے طلباء کے لئے 10 فیصد خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور وہ پاکستانی طلباء کو چین میں جدید زرعی تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں۔
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے