ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ

ڈونلڈ ٹرمپ

  نیوز ٹوڈے :  واشنگٹن میں امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں چرچ کے ایک پادری نے ڈونلڈ ٹرمپ سے رحم کی اپیل کی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں پادری نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے کھیتوں میں کام کرتے ہیں، ہماری عمارتوں کو صاف ستھرا رکھتے ہیں، یہ لوگ ریستورانوں میں ہمارے گندے برتن دھوتے ہیں۔

چرچ کے پادری نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ لوگ امریکی شہری نہ ہوں یا ان کے پاس ضروری دستاویزات ہوں لیکن ان میں سے زیادہ تر مجرم نہیں ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ملکوں میں جنگوں اور خراب حالات کی وجہ سے یہاں موجود ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پادری نے ٹرمپ سے پوچھا، "آپ کے خیال میں آج کی خدمت کیسی رہی؟" جس پر ٹرمپ نے جواب دیا، "آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو سروس پسند آئی؟ سروس بالکل اچھی نہیں تھی۔"

خبر رساں ادارے کے مطابق تقریب میں بشپ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ تارکین وطن میں خوف کا بیج بو رہے ہیں، بشپ نے ٹرمپ سے اپیل کی کہ وہ تارکین وطن سے متعلق اقدامات پر نظرثانی کریں اور رحم کریں۔بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں چرچ میں افتتاحی دعائیہ تقریب کے بشپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افتتاحی دعائیہ تقریب کے بشپ میرے مخالف اور دائیں بازو کے انتہا پسند ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بشپ کا بولنے کا انداز جارحانہ تھا، انہیں اور ان کے چرچ کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی درجنوں صدارتی آرڈیننس پر دستخط کیے جن میں سے ایک تارکین وطن کی ملک بدری سے متعلق تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی تارکین وطن مقامی وسائل پر بوجھ بڑھاتے ہیں، اس لیے ایسے تمام افراد کو ملک بدر کر دیا جائے گا جو غیر قانونی طور پر امریکا میں رہ رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+