وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 22, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔بھمبر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکول سسٹم پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہو گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسکول میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ کیمپس ہوں گے، اسکول ایک سال کی ریکارڈ مدت میں شروع کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مزید دو اضلاع میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد بھی جلد رکھا جائے گا۔
تبصرے