اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی

اسٹاک ایکسچینج

  نیوز ٹوڈے :  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1598 پوائنٹس کی کمی کے بعد 113,443 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1896 پوائنٹس کی بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی آج کی کم ترین سطح 113,359 پوائنٹس تھی۔آج سٹاک مارکیٹ میں 740 ملین شیئرز کا کاروبار 35 ارب روپے میں ہوا جبکہ مارکیٹ کیپیٹل 213 ارب روپے کمی سے 14,02 ارب روپے رہ گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+