پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا

  نیوز ٹوڈے :  سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گےقائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کی جانب سے 6 ارب روپے کی گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر گاڑیوں کی خریداری روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بہت سی چیزیں پہلے حکومت میں روکی گئیں، اب بھی روکیں گے، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری روکنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، انہیں پہلی حکومت میں بھی روکا گیا، اب بھی روکیں گے، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو 384 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے، اس شیخی میں یہ کام کیا جا رہا ہے کہ چونکہ بہت کام ہو چکا ہے تو گاڑیاں لیں، 6 ارب روپے کی گاڑیاں کس سے خریدیں، ایک سمری ایک کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنائی گئی تھی، اگر آپ سستی گاڑیاں چھوڑ کر مہنگی گاڑیاں خریدیں گے تو ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جس دن گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ آیا، سب کو بتایا کہ یہ غلط ہو رہا ہے، آج کمیٹی میں بیٹھے کابینہ کے ارکان سب مان رہے ہیں کہ یہ غلط ہے، ایف بی آر کے پاس گاڑیوں کی خریداری کا کوئی جواب نہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+