کوئی بھی اپنی خواہشات کی تکمیل کیلیے ایران کو آسان جگہ نہ سمجھے ، ایرانی نائب صدر
- 23, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کے دوران ایران کے نائب صدر (جواد ظریف) کا کہنا تھا کہ ' ہمارا جوہری پروگرام جوہری ہتھیاروں کی تیاری کیلیے نہیں ہے اور اپنی خواہشات کو پورا کرنے کیلیے کوئی بھی ایران کو آسان جگہ نہ سمجھے - ایرانی نائب صدر جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ہم دھمکیوں سے نہیں بلکہ موقعوں کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتے ہیں -جواد ظریف نے کہا کہ آپ لوگ بین الاقوامی معائنے سے بچنے کیلیے جوہری ہتھیار خفیہ لیبارٹریوں میں تیار کرتے ہیں -
ایرانی نائب صدر نے کہا کہ ایران دنیا کی سلامتی کیلیے خطرہ نہیں ہے ـ یہ تو بس کچھ لوگوں کی ایران کو بدنام کرنے کی کوشش ہے ـ جواد ظریف نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کیلیے اسلامو فوبیا اور ایرانو فوبیا جیسے ہتھیار استعمال کیے گۓ - ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی حزب اللہ ، حماس فلسطین مزاحمت یا ایرانی بازو کاٹنے کے بیان پر خوشی نہ مناۓ یہ مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک قبضہ اور جبر رہے گا -

تبصرے