وزیراعظم کا ماننے سے انکارآئی ایم ایف کا نیا مطالبہ

وزیراعظم

  نیوز ٹوڈے :   آئی ایم ایف نے کمی کو پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ کیا تاہم وزیراعظم نے مطالبہ مسترد کرتے ہوئے متبادل پلان کی ہدایت کردی۔ جولائی سے دسمبر تک ٹیکس ہدف میں 385 ارب روپے کا شارٹ فال ہے جس کے بعد آئی ایم ایف نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا۔ اس سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف نے اقتصادی صورتحال پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا۔وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی جانب سے منی بجٹ لانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے ایف بی آر کو متبادل پلان کے ساتھ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ پلان شیئر کیا گیا ہے، بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرز اور دیگر شپمنٹس کو فوری طور پر کلیئر کر دیا جائے گا، فوری ترسیل کی منظوری سے ٹیکس اور ڈیوٹی بڑھ جائے گی۔

متبادل منصوبے کے تحت اسمگل شدہ اشیا کی فوری نیلامی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے اور ٹیکس چوروں کے خلاف نفاذ کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔ پلان کے مطابق انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی کو بہتر کیا جائے گا، عدالتوں میں ٹیکس سے متعلق کیسز جلد نمٹائے جائیں گے۔

 آئی ایم ایف کے وفد کی آمد سے قبل ان تمام اقدامات پر پیش رفت ہو جائے گی، ایف بی آر نے جنوری میں تقریباً 960 ارب کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق کمی کو پورا کرنے کے لیے متبادل پلان پر عمل درآمد مارچ تک مکمل کرنا ہو گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+