آئرلینڈ نے پاکستان کو ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کر دیا
- 23, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ملائیشیا میں جاری ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے آخری میچ میں آئرلینڈ کی اوپنر ایلس والش نے پاکستان کے خلاف عمدہ آغاز کیا، انہوں نے 31 رنز بنائے تاہم دوسری جانب سے وکٹیں گرنے کے باعث میچ روکنا پڑا۔ بارش اور ایک اننگز 9 اوورز تک محدود رہی۔
آئرلینڈ نے 5 وکٹوں پر 69 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے میمونہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے تحت پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 9 اوورز میں 73 رنز کا ہدف ملا۔
جواب میں پاکستان کی کومل اور فاطمہ نے 24 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا لیکن فاطمہ کے آؤٹ ہوتے ہی رنز بنانے کی رفتار سست پڑ گئی اور وکٹیں گرتی رہیں۔ کومل نے 12، فاطمہ اور اریشہ نے 10 سکور کیا۔
پاکستانی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور اس طرح آئرلینڈ نے 13 رنز سے کامیابی حاصل کی اور انگلینڈ اور امریکہ کے ساتھ گروپ بی سے پاکستان کو ایونٹ سے باہر کر کے سپر سکس مرحلے میں جگہ بنا لی۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے