چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو جاری، پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ایک ساتھ نظر آئے
- 23, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو جاری کر دیا ہے۔پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور بھارت کے ہاردک پانڈیا شامل ہیں۔اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں افغانستان کے محمد نبی اور انگلش کرکٹر فل سالٹ بھی شامل ہیں۔
پرومو میں، پانچوں کرکٹرز ایونٹ کی ٹرافی کو سیکیورٹی کے تحت خصوصی کمرے میں رکھنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ایونٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں 8 ٹیموں کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔
ہندوستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے