ٹل سے کھانے پینے کی اشیاء، ادویات لے کر 61 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

قافلہ پاراچنار پہنچ

  نیوز ٹوڈے :   ہنگو کی تحصیل ٹل سے کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر سامان لے کر 61 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچا۔ یہ قافلہ بدھ کی دوپہر ایک بجے روانہ ہوا تھا۔ قافلے میں شامل گاڑیوں میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات شامل تھیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلہ شام تک پاراچنار اور اپر کرم کے دیگر علاقوں میں پہنچ گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تحفظ فراہم کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز بھی مدد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں کارروائی کریں گے۔

ہ کرم کے علاقے بگن میں 19 سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق شرپسندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب بدھ کو وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں کرم امن معاہدے پر دستخط کرنے والوں کا جرگہ بلانے اور کرم میں گاؤں کی سطح کی کمیٹیوں کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+