لائیو شو کے دوران نعیم پنجوٹھہ اور ن لیگی رہنما میں جھگڑا، ایک دوسرے پر مکوں کی بارش

مکوں کی بارش

نیوز ٹوڈے :   ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما لائیو شو کے دوران آپس میں لڑ پڑے، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔مسلم لیگ ن کے اختر ولی خان اور مسلم لیگ ن کے نعیم حیدر پنجوٹھہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک ساتھ شرکت کی۔

شو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے اور ساتھ ہی حالات لڑائی تک پہنچ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنمااختیار ولی خان نے پہلے پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوٹھہ کا گریبان پکڑا، جس کے بعد وہ بھی کھڑے ہو گئے اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی، دونوں نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں برسائیں۔ .

پروگرام کی خاتون میزبان ان دونوں کو روکتی رہی، جبکہ پروگرام کی ٹیم کے دیگر ارکان نے مداخلت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی جب کہ اس سے قبل ایک پروگرام کے دوران پی ٹی آئی کے مرحوم رہنما نعیم الحق کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ حق اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما دانیال عزیز میں بھی لڑائی ہو گئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+