کراچی: پیپلز بس سروس کے کرایوں میں 60 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
- 23, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرایوں میں 60 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔پیپلز بس سروس کے نئے کرایوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر کرایوں میں 20 سے 60 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بسوں پر نئے نرخ آویزاں کیے گئے ہیں جن کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔واضح رہے کہ اس وقت شیر قائد میں پیپلز بس سروس کا کم از کم کرایہ 100 روپے ہے۔

تبصرے