کراچی کے سرکاری کالجوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری
- 23, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سرکاری کالجوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں ڈی جی کالجز کی جانب سے سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق کالجوں کے داخلی، خارجی راستوں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔خط میں ملازمین، طلباء، اساتذہ اور سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے