قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین عملے کو مغرب سے پہلے جانے کی اجازت دے دی گئی

قومی اسمبلی

نیوز ٹوڈے :   سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین عملے کو اجلاس کے دوران مغرب سے پہلے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، ہم خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریوں کے درمیان توازن فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

خواتین پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا یہ قدم قابل تحسین ہے، پارلیمنٹ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+