تمہاری بہن پاکستان آرہی ہے، اسے لینے ایئرپورٹ آئیں، راکھی ساونت کا ہانیہ عامر کو پیغام
- 23, جنوری , 2025
.webp)
نیوز ٹوڈے : انٹرٹینمنٹ آپ کی بہن پاکستان آرہی ہے، اسے لینے ایئرپورٹ آئیں، راکھی ساونت کا ہانیہ عامر کو پیغامبھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنا بیگ اٹھائے مشہور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے گھر آنے کو تیار ہیں۔
ان دنوں راکھی ساونت کی پاکستانی اداکاراؤں سے متعلق ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، راکھی کبھی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو ڈانس کے چیلنجز دیتی نظر آتی ہیں تو کبھی پاکستان آکر شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔
اب حال ہی میں ہوائی اڈے سے راکھی ساونت کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں اپنا سامان اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی اداکارہ نے یہ ویڈیو ہانیہ عامر کے نام کی ہے اور ہانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہانیہ، نرگس اور دیدار سمیت تمام بڑے ستاروں سے ملنے پاکستان آرہی ہوں۔
راکھی ساونت نے کہا، "ہانیہ، کیا تمہارے گھر میں میرے لیے کوئی جگہ ہے؟ میں تمہاری بہن ہوں، میں ہندوستان سے آرہی ہوں، آؤ اور مجھے ایئرپورٹ پر لینے چلو۔" ویڈیو کے آخر میں اس نے ہانیہ سے اپنی محبت کا اظہار یہ کہہ کر بھی کیا کہ میں تم سے پیار کرتی ہوں۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے