وزیراعظم شہباز شریف کا نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کو خط، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :   وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ 20 جنوری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وہ امریکا کے 47ویں صدر بن گئے تھے۔واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب 40 سال بعد گھر کے اندر منعقد ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں کئی پاکستانی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکیوں نے بھی شرکت کی۔حلف برداری کی تقریب میں جاپان، بھارت اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ نے بھی شرکت کی اور چین کے نائب صدر نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+