عمران خان نے کس اہم شخصیت کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا؟

عمران خان

نیوز ٹوڈے :    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک احمد خان بھچر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے بانی ملک احمد خان بھچر کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی بانی کو پارٹی کے اراکین اسمبلی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیں گے اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ ملک احمد خان بھچر پنجاب میں پارٹی کی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر بھی پی ٹی آئی بانی کو 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+