جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے چوری ہو گئے

قرآن پاک کے قدیم نسخے

نیوز ٹوڈے :   کوئٹہ میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے اور صفحات چوری ہو گئے ہیں۔کوئٹہ شہر کے مغرب میں کوہ چلتان میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے اور صفحات چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جبل نور القرآن کے انچارج اجمل خان کے مطابق شیشہ توڑ کر 150 کے قریب قرآنی نسخے اور قدیم صفحات نکالے گئے ہیں، قدیم نسخے ٹنل کے اندر شیشے میں آویزاں تھے۔جبل نور القرآن میں قرآنی نسخوں کی چوری کا مقدمہ تھانہ بروری میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔تاہم اس سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ شہر کے مغرب میں واقع جبل نور القرآن 1992 میں تعمیر کیا گیا تھا، یہاں پہاڑ سے سرنگیں تراشی گئی تھیں اور ان سرنگوں میں قرآن پاک کے قدیم نسخے اور شہداء کے صفحات محفوظ ہیں۔جبل نور القرآن میں اس وقت قرآن پاک کے لاکھوں صفحات موجود ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+