ملتان ٹیسٹ: پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا، 254 رنز کے تعاقب میں چھٹی وکٹ گر گئی
- 27, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔قومی ٹیم کو جیت کے لیے 172 رنز درکار ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے 4 وکٹیں درکار ہیں۔اس وقت دونوں نئے بلے باز سلمان علی آغا اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔تیسرے دن کے کھیل کے آغاز میں سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کھیل کا دوسرا دن:
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز اور دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔کپتان شان مسعود اور محمد حریرہ 2،2 رنز بنا سکے، کامران غلام 19 اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز 9 رنز کی برتری کے ساتھ کیا۔ کپتان براتھویٹ اور مائیکل لوئس نے 50 رنز کی بنیاد رکھی۔ مائیکل 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو عامر جنگو نے کپتان کے ساتھ مل کر اسکور کو 92 تک پہنچا دیا۔
براتھویٹ کی 52 رنز کی اننگز نعمان علی نے مکمل کی جس کے بعد مسلسل رنز بنتے رہے اور وکٹیں گرتی رہیں۔ املاچ نے 35 اور سنکلیئر نے 28 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا۔
نعمان علی اور ساجد خان نے چار چار، ابرار اور کاشف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 163 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز ہی بنا سکی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تبصرے