ملتان سٹیڈیم اور پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ

ٹیسٹ کرکٹ

نیوز ٹوڈے :   ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری میچ کے دوران جہاں پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا وہیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم بھی منفرد ہوگیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مہمان اور میزبان دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز مکمل ہوئی، اس طرح ایک ہی دن 2 وکٹیں گریں جو پاکستان کی پہلی اننگز تھی۔اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 41.1 اوورز کھیلنے کے بعد 161 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ جواب میں میزبان پاکستان کی ٹیم صرف 47 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس طرح ٹیسٹ میچ کی تاریخ میں پہلے دن مقررہ 90 اوورز مکمل ہونے سے پہلے 20 وکٹیں گر گئیں۔تاہم اس کے ساتھ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو اس گراؤنڈ میں کسی بھی میچ کے ایک ہی دن 20، 19 اور 18 وکٹیں گرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

اس سے قبل موجودہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 19 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا جب کہ 2004 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ایک ہی دن میں 18 وکٹیں گریں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے اور اب تک کے کھیل کے مطابق مہمان ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہو چکی ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+