مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا آئی سی سی نےاعلان کر دیا۔

مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر

نیوز ٹوڈے :   انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔

پاکستانی اوپنر صائم ایوب، انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کامندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمرون جوزف کو آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔آئی سی سی نے اتوار کو مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا۔ آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کے کامندو مینڈس کو مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

کامندو مینڈس نے 2024 میں تمام فارمیٹس کے 32 میچوں میں مجموعی طور پر 1451 رنز بنائے۔26 سالہ کامندو مینڈس نے 2024 میں صرف 9 ٹیسٹ میچوں میں 5 سنچریوں کی مدد سے 1049 رنز بنائے۔ ان کا بہترین اسکور 182 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+