ہندوستانی بلے باز نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
- 27, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز تلک ورما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔چنئی میں ہفتہ کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت نے انگلینڈ کا 166 رنز کا ہدف تلک ورما کی شاندار بلے بازی کی بدولت آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز تلک ورما نے 55 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 0-2 کی برتری دلائی۔تلک ورما نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
تلک ورما T20 انٹرنیشنل میں آؤٹ ہوئے بغیر زیادہ سے زیادہ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے آخری 4 اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے مجموعی طور پر 318 رنز بنائے جس میں 2 شاندار سنچریاں بھی شامل تھیں۔
پچھلی 4 ٹی 20 اننگز میں تلک ورما کے اسکور اس طرح ہیں (72، 19، 120، 107)، ان تمام میں وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی زیادہ سے زیادہ اننگز میں آؤٹ ہوئے بغیر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں بغیر آؤٹ ہوئے مجموعی طور پر 271 رنز بنائے تھے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی منگل کو کھیلا جائے گا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے