آزاد کشمیر: نوجوان نے غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر دیا

لائن آف کنٹرول

نیوز ٹوڈے :   آزاد کشمیر کا ایک نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر گیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے ٹیٹری نوٹ کا رہائشی نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر گیا۔

اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان محمد یاسر فیض محلہ نوٹ کا رہائشی ہے اور اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے جس کے باعث اسے 2 روز قبل طبی معائنے کے لیے راولاکوٹ لے جایا گیا تھا۔

نوجوان کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے یاسر کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+