'آپ کا سوال بہت طنزیہ تھا'، شان مسعود کپتانی سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے
- 27, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود صحافی کے کپتانی سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے۔دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 120 رنز کی شکست کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں صحافی نے شان سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا؟
شاہ مسعود نے پہلے اگلا سوال کیا، پھر جواب دیا کہ ماضی میں کیا ہوا اس کا جواب نہیں دوں گا، اب جو ہو رہا ہے اس کا جواب دے رہا ہوں، اگر آپ حقائق پر بات کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں، لیکن آپ کی معلومات بالکل غلط ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کا احترام کریں، فیصلے کرنا پی سی بی کا کام ہے، مجھ سمیت تمام کرکٹرز جو فیصلے ہوئے اسے قبول کرتے ہیں، ہم اس ملک اور اس ادارے کے ہیں، ہم آپ کے بھی ہیں۔
شان مسعود نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بے عزتی کوئی برداشت نہیں کرے گا، آپ کے سوال میں بہت تضحیک کی گئی، آپ نے ایک سوال کے چکر میں دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں، نتائج لانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں ہم نے 4 میں سے 3 میچ جیتے، ایک میچ ہارا جس میں پہلے دن غلطیاں ہوئیں، پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں اور جو چاہیں رائے دیں۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے