بچوں میں نمونیا اور سانس کی نالی کے انفیکشن میں اضافہ،ڈاکٹروں کی ہدایات جاری

بچوں میں نمونیا

نیوز ٹوڈے :    ڈاکٹر وسیم جمالوی نےکہا ہے کہ بچوں میں نمونیا، سانس کی نالی میں انفیکشن اور دیگر بیماریاں دن بدن بڑھ رہی ہیں۔ سول اسپتال میں جون سے دسمبر تک سانس کی بیماریوں کے 4 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ سول اسپتال میں جون سے دسمبر تک ایک ہزار بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر نے ہدایت کی کہ بچوں کو گرم کپڑوں میں رکھا جائے ، بند کمروں میں تازہ ہوا کو یقینی بنایا جائے اور ٹھنڈی ہوا سے بچایا جائےاور بچوں کو بار بار ہاتھ دھونے کی عادت ڈالی جائے۔


انہوں نے کہا کہ بیمار بچوں کو سکول بھیجنے سے گریز کیا جائے اور وائرل انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن پر توجہ دی جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+