چور میوزیم سے 2500 سال پرانا سنہری ہیلمٹ سمیت قیمتی نوادرات چرا کر لے گئے

قیمتی نوادرات

نیوز ٹوڈے :   ویسے تو دنیا بھر کے عجائب گھر نوادرات کی حفاظت کے لیے سخت انتظامات کرتے ہیں۔لیکن چور ان انتظامات کو توڑ کر قیمتی نوادرات چرانے میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ہالینڈ میں ہوا، جہاں چوروں نے میوزیم سے 2500 سال پرانا سنہری ہیلمٹ سمیت 4 قدیم نوادرات چرا لیے۔چوروں نے یہ چونکا دینے والی چوری ہالینڈ کے شہر ایسن کے ڈرینٹس میں آدھی رات کے بعد کی۔

پولیس نے اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی ہے۔اس فوٹیج سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزمان نے پہلے بیرونی دروازہ کھولا اور پھر دھواں اور چنگاریاں ہوا میں چھوڑیں۔ اس کے بعد چوروں نے سونے کے 3 کنگن (ان کا تعلق 50 قبل مسیح کے دور سے تھا) اور 5 صدیاں قبل مسیح کا ایک ہیلمٹ چوری کر لیا۔

ہیلمٹ میوزیم کا نہیں تھا بلکہ اسے رومانیہ کے نیشنل ہسٹری میوزیم سے ہالینڈ میں نمائش کے لیے لیا گیا تھا۔ہیلمٹ کو رومانیہ کی ایک سوسائٹی نے نمائش کے لیے ہالینڈ لایا تھا۔

میوزیم نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ہیلمٹ تقریباً ایک صدی قبل رومانیہ کے ایک گاؤں میں دریافت ہوا تھا۔چوری کے بعد سے میوزیم بند ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ عالمی سطح پر چوروں کی تلاش کے لیے انٹرپول کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+