بیرسٹر گوہر نے آج حکومت کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا
- 28, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر حکومت کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسمبلی میں چند منٹوں میں بل پاس ہو جاتا ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ جعلی خبروں کی آڑ میں جسے چاہیں اٹھا لیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، حکومت جلد بازی میں یہ قوانین پاس کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وہ منگل کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے فیصلے سے سپیکر ایاز صادق کے سیکرٹری کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ جو حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کر سکتی اس سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی منگل کے اجلاس میں شریک نہ ہوئی تو سپیکر کمیٹی تحلیل کر دیں گے، جس کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان جو بھی کریں گے حکومت اس کا جواب دے گی۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ بیان میں 7 ورکنگ ڈے بتائے گئے ہیں، تین اجلاسوں میں ایک بار بھی نہیں پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر 7 دن میں مطالبات نہ مانے گئے تو الگ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے ہی حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

تبصرے