اسلام آباد کو صحت کی سہولیات کے حوالے سے پورے ملک کے لیے ماڈل بنایا جائے، وزیراعظم

صحت کی سہولیات

نیوز ٹوڈے :   وزیراعظم نے صحت کی سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے تحت صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسلام آباد کو صحت کی سہولیات کے حوالے سے پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز کرنے اور کمپلیکس کے لیے مشینری اور آلات کی خریداری کے لیے پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پری کوالیفکیشن کا عمل ماہر کی نگرانی میں مکمل کیا جائے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور مشینری اور آلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس سے منسلک یونیورسٹی کے لیے چارٹر کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+